ٹرمپ نے سویڈن کے بعد فرانس کو خفا کر دیا

ٹرمپ کے الفاظ "حقارت آمیز " ہیں، ایک ملک کا اپنے دوسرے اتحادی ملک کے لئے معمولی سی بھی بے عزتی کا مظاہرہ کرنا درست نہیں ہے۔ صدر فرانسووا اولاند

680281
ٹرمپ نے سویڈن کے بعد فرانس کو خفا کر دیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سویڈش باشندوں کے بعد اب فرانسیسیوں کو ناراض کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں کنزرویٹو سیاسی موومنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کی مہاجر پالیسیوں اور دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف  طرزعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بات کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے ملک فرانس تک  لاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "دہشت گردی کے حملوں کے بعد اب  پیرس پہلے والا پیرس نہیں ہے"۔

اس بات پر  ردعمل پیش کرتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسووا اولاند نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے الفاظ "حقارت آمیز " ہیں۔

اولاند نے کہا کہ ایک ملک کا اپنے دوسرے اتحادی ملک کے لئے معمولی سی بھی بے عزتی کا مظاہرہ کرنا درست نہیں ہے۔

اولاند نے پیرس کے جوار میں واقع تفریحی مقام ڈزنی لینڈ کے قیام کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور ٹرمپ کو بھی ڈزنی لینڈ مدعو کیا۔

تاہم ٹرمپ کے بیان نے پیرس کے بلدیہ مئیر این ہیڈالگو کو مشتعل کر دیا ہے۔

این ہیڈالگو نے اپنے ٹویٹر پیج سے ڈزنی کے کرداروں کے ساتھ ٹرمپ اور ان کے دوستوں کی تصاویر کو شئیر کیا ہے۔

انہوں نے تصویر کے نیچے  "ٹرمپ اور ان کے دوستوں  کے لئے:  ہم آئیفل ٹاور  کے ٹوئر کے دوران پیرس کی ڈنامزم  اور مہمان نوازی  کا جشن منا رہے ہیں" کا نوٹ لکھا  ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے فلوریڈا کے اجلاس کے دوران مہاجرین کے لئے اپنے دروازے بند کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے  یورپ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کیا اور سویڈن کے ایک حملے کی مثال پیش کی تھی۔

تاہم سویڈن حکومت نے اس مثال پر ردعمل کا اظہار کیا تھا اور  کہا تھا کہ ٹرمپ نے جس حملے کا دعوی کیا ہے وہ غیر حقیقی ہے۔



متعللقہ خبریں