برگزٹ کے آغاز کے لئے پہلی رائے شماری

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے مرحلے یعنی برگزٹ کو شروع کروانے سے متعلق 50 ویں شق  پر کاروائی کے اختیار کی حکومت  کو منتقلی پر مبنی آئینی بل پہلی رائے شماری میں 498 مثبت ووٹوں سے منظور ہو گیا

663726
برگزٹ کے آغاز کے لئے پہلی رائے شماری

برطانیہ کی پارلیمنٹ میں یورپی یونین   سے علیحدگی کے مرحلے  یعنی برگزٹ کو شروع کروانے سے متعلق 50 ویں شق  پر کاروائی کے اختیار کی حکومت  کو منتقلی پر مبنی آئینی بل پر پہلی رائے شماری  کروائی گئی۔

ہاوس آف کامنز میں شروع کروایا گیا مذاکرات کا دوسرا  راونڈ   رائے شماری کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

رائے شماری میں 114 منفی ووٹوں کے مقابل 498 مثبت ووٹوں کے ساتھ بل کی منظور ی کے بعد پارلیمنٹ کی زیریں شاخ میں  برگزٹ آئینی بل پر کمیشن مذاکرات   کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ  کے اس  فیصلے کے بعد کہ برگزٹ مرحلے کو باقاعدہ شروع کروانے سے متعلق لزبون سمجھوتے  کی 50 ویں شق کا نفاذ پارلیمنٹ کی منظوری  کے ساتھ ہونا ضروری ہے، حکومت نے اس  اختیار کی کابینہ  کو منتقلی  پر مبنی ایک آئینی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔  

پارلیمنٹ میں پیش کردہ  مذکورہ آئینی بل  پارلیمنٹ کا مختصر ترین بل ہے اور اس کا متن صرف اختیار کی منتقلی سے متعلق دو شقوں پر مشتمل ہے۔

برگزٹ کے امور سے متعلقہ وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ آئینی بل   برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے یا نہ ہونے  یا پھر کسی روڈ میپ کے تحت علیحدہ ہونے سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ بل صرف پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو کہ جو عوام پہلے ہی کر چکی ہے ، عملی جامہ پہنانے کے اختیار کی  فراہمی سے متعلق ہے۔



متعللقہ خبریں