فرانس میں انتخابی دوڑ عروج پر

فرانس میں  صدارتی انتخابات سے قبل سوشلسٹ پارٹی کے امید وار اور سابق وزیر تعلیم بینیویٹ حامون  اور سابق وزیراعظم مانویل والز کے درمیان سیاسی داو پیچ جاری ہیں مگر تجزیہ نگار فرانسواں فیلوں کی برتری کا اظہار کر رہے ہیں

659554
فرانس میں انتخابی دوڑ عروج پر

فرانس میں  صدارتی انتخابات سے قبل سوشلسٹ پارٹی کے امید وار اور سابق وزیر تعلیم بینیویٹ حامون  اور سابق وزیراعظم مانویل والز کے درمیان  ٹیلی ویژن  پر ایک مناظرہ ہوا۔

 دو گھنٹے جاری اس مناظرے میں  حامون  نے  غربا٫ کی مستقل مالی امداد اور قدرتی ماحول کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی  اور کہا کہ  وہ  عالمی حرارت  کو بجٹ خسارے سے زیادہ  اہم  مسئلہ مانتے ہیں۔

 حامون نے کہا  کہ آپ بینکوں سے الجھ سکتے ہیں مگر فطرت سے   سامنا کرنا نا ممکن ہے۔

 مانویل والز نے کہا کہ  فرانس اس وقت بجٹ خسارے سے نبرد آزما ہے   جس کی وجہ  سرکاری  وسائل کا بے دریغ  استعمال ہے ۔

پروگرام  سے متعلق بعض تجزیہ نگاروں نے  کہا ہے کہ حامون  کے وعدے  زیادہ قابل اعتبار معلوم ہوتے ہیں مگر  ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار فرانسواں فیلون   کو اس انتخابی دوڑ میں  برتری حاصل   نظر آتی ہے۔



متعللقہ خبریں