یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور اس کے نقصانات،ایک لمحہ فکریہ

جرمنی،برطانیہ اور ہالینڈ جیسے  بیشتر ممالک میں  دائیں بازو کی  بنیاد  پرست  سیاسی جماعتیں نفرت آمیز بیانات اور مظاہروں کے باعث اس وقت موضوع بحث ہیں جن کی وجہ سے بالخصوص  مسلمان پناہ گزین شکار  بن رہے ہیں

657324
یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی اور اس کے نقصانات،ایک لمحہ فکریہ

یورپ میں بڑھتی ہوئی  نسل پرستی   کے اسباب    اور اس کے تدارک     کے  راستے تلاش  کیے جا رہے ہیں۔

 جرمنی،برطانیہ اور ہالینڈ جیسے  بیشتر ممالک میں   دائیں بازو کی  بنیاد  پرست  سیاسی جماعتیں  نفرت آمیز بیانات   اور مظاہروں  کے باعث اس وقت موضوع بحث ہیں جن  کی وجہ سے  بالخصوص  مسلمان پناہ گزین شکار  بن رہے ہیں۔

 جرمنی  میں قائم انتہا پسند تنظیم  پیگیڈا ان میں  نمایاں ہے  جو کہ اسلام دشمنی میں  پیش پیش ہے۔

اسلام دشمنی  اور اس کے اسباب  کی تحقیق کرنے والے ماہر تعلیم نے  اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  سے   اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

 اس سلسلے میں قطر یونیورسٹی کے پروفیسر   پیٹر پولاک  اسپرنگر نے کہا  کہ  حالیہ چند سالوں میں یورپی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی  میں اضافہ باعث تشویش ہے    جن میں مغربی میڈیا   جلتی پر تیل کا کام کر رہا ہے   ۔

 جرمنی کی  اولڈن برگ یونیورسٹی کی پروفیسر  ایلینا لوکینخ  نے  بھی بعض  مشہور سیاسی جماعتوں پر الزام لگایا کہ  وہ  اسلام دشمنی کو سیاست  کا رنگ دے رہے ہیں جس سے نفرت پھیل رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں