چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکی خلائی ادارے ناسا  کے مطابق ریٹائرڈ   اسٹرونوٹ  سرنن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔ پہلی بار وہ 1969 میں وہ اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی

653253
چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

چاند پر قدم رکھنے والے آخری انسان جین سرنن 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا  کے مطابق ریٹائرڈ   اسٹرونوٹ  سرنن کا شمار ان تین افراد میں ہوتا ہے جو دو بار چاند پر گئے۔ پہلی بار وہ 1969 میں وہ اپالو 10 مشن کا حصہ تھے جس نے چاند کی سطح سے 50 ہزار فٹ اوپر پرواز کی، تاہم وہ اترا نہیں۔

اس کے تین سال بعد سرنن اپالو 17 مشن کے کمانڈر کی حیثیت سے نہ صرف چاند پر اترے بلکہ انھوں نے وہاں تین دن گزارے۔

ان کے بعد سے آج تک کوئی اور انسان چاند پر نہیں گیا۔

چاند سے لوٹتے وقت انھوں نے کہا تھا: 'ہم جیسے آئے تھے ویسے ہی واپس جا رہے ہیں۔ اگر خدا نے چاہا تو تو ہم تمام انسانیت کے لیے امن اور امید لے کر لوٹیں گے۔'

سرنن چاند کے سفر سے قبل 1966 اور 1969 میں دو بار خلا میں بھی جا چکے تھے۔

وہ پیشے کے لحاظ سے امریکی بحریہ میں ایوی ایٹر تھے اور انھیں 1963 میں ناسا نے اپنے خلائی مشن کے لیے منتخب کیا تھا۔

وہ 1976 میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی بنائی تھی۔



متعللقہ خبریں