مہاجرین کو لات مارنے والی رپورٹرتین سا ل کےلیے معطل

ہنگری میں سربیا کی سرحد پر مہاجرین کی فلم بندی کے دوران انہیں لاتیں مارنے والی رپورٹر کو عدالت نے تین سال معطلی کی سزا سنا دی ہے

650663
مہاجرین کو لات مارنے والی رپورٹرتین سا ل کےلیے معطل

ہنگری میں سربیا کی سرحد پر مہاجرین کی فلم بندی کے دوران انہیں لاتیں مارنے والی رپورٹر کو عدالت نے تین سال  معطلی کی  سزا سنا دی ہے۔

پیٹرا لازسلو نامی اس خاتون رپورٹر کو ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ سزا دی گئی ہے ۔

 انٹرنیٹ پر  موجود اس ویڈیو میں یہ خاتون رپورٹر دوڑتے ہوئے مہاجرین کو لاتیں مار کر گراتی اور ان کی فلم بندی کرتی دکھائی دے رہی تھی۔

ایک نامعلوم مقام سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک یہ رپورٹر روتے ہوئے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتی رہی۔

 سزا سنائے جانے کے بعد اس خاتون رپورٹر نے کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل کرے گی۔

جج ایلس ناناسی نے عدالتی سماعت کے دوران کہا کہ لازسلو نے سماجی رویوں کی خلاف ورزی کی اور ان کی جانب سے دفاع میں دیے جانے والے دلائل اور حقائق آپس میں میل نہیں کھاتے۔



متعللقہ خبریں