برلن حملہ:عامری کا ساتھی پوچھ گچھ کےلیے گرفتار

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گزشتہ مہینے کرسمس کی خریداری میں مصروف افراد پر ٹرک چڑھانے   کے مقدمے  کی کاروائی میں ایک شخص حراست میں لیا گیا ہے

644626
برلن حملہ:عامری کا ساتھی پوچھ گچھ کےلیے گرفتار

جرمنی کے دارالحکومت برلن  میں گزشتہ مہینے کرسمس کی خریداری میں مصروف افراد پر ٹرک چڑھانے   کے مقدمے  کی کاروائی میں ایک شخص حراست میں لیا گیا ہے۔

 جرمن پولیس نے  اس سلسلے میں  26 سال تیونسی نوجوان  کو تفتیش کےلیے حراست میں لیا ہے  جو کہ  اس واقعے میں ملزم  انیس عامری کے ساتھ   حملے سے ایک روز قبل کھانا کھاتےہوئے پایا گیا تھا ۔

 جرمن پولیس اب  اس سارے واقعے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  حملے کے  دو روز بعد  انیس عامری   برسلز  کے ریلوے اسٹیشن پر  دو گھنٹے کےلیے رکا اور بعد میں ایمسٹرڈیم  کےلیے روانہ ہوگیا  تھا ۔

 یاد رہے کہ   برلن کا واقعہ 19 دسمبر کو پیش آیا تھا جس میں  12 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں