یہ ایک بہت مشکل دن ہے : اینگیلا مرکل

اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ حملہ جرمنی سے پناہ طلب کرنے والے  شخص کی طرف سے کیا گیا ہے تو  یہ چیز ہر ایک کے لئے ناقابل قبول بات ہو گی۔ مرکل

634483
یہ ایک بہت مشکل دن ہے : اینگیلا مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ، برلن میں کل شام ایک ٹرالر  کے کرسمس بازار میں داخل ہونے کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہونے کے واقعے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملے کے امکان کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

مرکل نے وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ کل برلن   کے برائٹ شائٹ پلاٹز اسکوائر میں پیش آنے والے واقعے نے لاکھوں افراد کو افسردہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ایک بہت مشکل دن ہے"۔

واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 40 کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مرکل نے کہا کہ یہ حملہ نہایت ظالمانہ اور ناقابل فہم ہے۔

اینگلا مرکل نے کہا کہ تاحال واقعے کے بارے میں کوئی حتمی بات معلوم نہیں ہے لیکن اگر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ حملہ جرمنی سے پناہ طلب کرنے والے  شخص کی طرف سے کیا گیا ہے تو  یہ چیز ہر ایک کے لئے ناقابل قبول بات ہو گی۔

مرکل نے کہا کہ اس وقت ملک نہایت گہرے دکھ  کے عالم میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ تمام تر تفصیلات کے ساتھ منظر عام پر لایا جائے گا اور اس کی سخت ترین قانونی شکل میں سزا دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں