جرمنی: ٹرالر کرسمس بازار میں گھس گیا متعدد ہلاک اور زخمی

پہلے مرحلے میں پولیس نے اسے ایک دہشت گردی کا حملہ کہا   ہے اور  ممکنہ پہلووں پر غور کرنے کے لئے عوام سے جائے وقوعہ کی اتاری گئی تصاویر اور ویڈیو پولیس کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

634156
جرمنی: ٹرالر کرسمس بازار میں گھس گیا متعدد ہلاک اور زخمی
berlin’de kamyon noel pazarına daldı.jpg

جرمنی کے دارالحکومت  برلن میں ایک ٹرالر  کے کرسمس بازار میں گھسنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹرالر  کو پولینڈ کی ایک تعمیراتی  سائٹ سے چرائے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور  ٹرالر کے اندر مردہ حالت میں ملنے والے شخص کے پولینڈ کا شہری ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پولیس نے اسے ایک دہشت گردی کا حملہ کہا   ہے اور  ممکنہ پہلووں پر غور کرنے کے لئے عوام سے جائے وقوعہ کی اتاری گئی تصاویر اور ویڈیو پولیس کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس مائزیری نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے لئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کے پس پردہ پلان اور پیش رفتوں کے بارے میں تاحال ہمارے پاس کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔

مائزیری نے کہا کہ انسانوں پر نفسیاتی اثرات کے حوالے سے بیانات میں استعمال کئے جانے والے الفاظ اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا تحقیقات کے نتیجے کو دیکھ کر    ہی حتمی  بیانات جاری کئے جا سکتے ہیں۔

جرمنی کے صدر جوکم گاک نے بھی اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ تا حال ہم واقعے کے بارے میں کوئی حتمی معلومات نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے پولینڈ کی نمبر پلیٹ والا ایک ٹرالر برلن کے سیاحتی مراکز میں سے کُر فُر سٹینڈم  روڈ  کے برائٹ شائٹ پلاٹز اسکوائر میں لگائے گئے کرسمس بازار  میں گھس گیا۔

ابتدا میں 9 افراد کی ہلاکت کا اور واقعے کے بعد پولیس کے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کا اعلان کیا گیا تاہم حراست میں لئے جانے والے شخص کے ٹرالر کا ڈرائیور ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

ٹرالر ڈرائیور کے ساتھ موجود  شخص کو جائے وقوعہ پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں