اٹلی میں نئی حکومت کے قیام کی کوششیں

اطالوی پریس   میں شائع ہونے والی  خبروں کے مطابق   بروز اتوار یا پھر سوموار کو    نئی حکومت  کے قیام     کی ذمہ داری  کسی نئے   لیڈر کے سپرد   کر دی جائینگی

626869
اٹلی میں  نئی حکومت کے قیام کی کوششیں

اٹلی میں 4 دسمبر کو منعقد ہونے والے ریفرنڈم      میں  بھاری حزیمت کا سامنا کرنے کے بعد  مستعفی ہونے والے ماتیو رینزی  کی قیادت کی    اتحادی  حکومت کی جگہ   نئی کابینہ  کے قیام   پر امور  جاری ہیں۔

صدر  سرگیو    ماتیریلا  نے اس حوالے سے سیاسی  صلاح مشورہ شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے   ماتیریلا  نے   سینٹ  کے  چیئرمین، ایوان  نمائندگان کے اسپیکر اور سابق  صدر   ناپولیتانو سے علیحدہ  علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

اطالوی پریس   میں شائع ہونے والی  خبروں کے مطابق   بروز اتوار یا پھر سوموار کو    نئی حکومت  کے قیام     کی ذمہ داری  کسی نئے   لیڈر کے سپرد   کر دی جائینگی۔



متعللقہ خبریں