روس کی مذمت کرو مگر پابندیاں مت لگاو: یورپی یونین

یورپی یونین ممالک  نے   روس کی شام میں مداخلت پر   اس کی مذمت ضرور کی گئی لیکن  اٹلی کے اصرار پر  پابندیاں لگانے کا فیصلہ ملتوی  کر دیا

593986
روس کی  مذمت کرو مگر پابندیاں مت لگاو: یورپی یونین

 یورپی یونین ممالک  نے   روس کی شام میں مداخلت پر   اس کی مذمت ضرور کی گئی لیکن  اٹلی کے اصرار پر  پابندیاں لگانے کا فیصلہ ملتوی  کر دیا ۔

 برسلز میں   گزشتہ روز منعقدہ   یورپی سربراہی اجلاس میں  سرحدی تحفظ اور افریقی ممالک   سے معاہدوں  سمیت  پناہ گزینوں کا مسئلہ زیر غور لایا گیا ۔

  شام  کے وقت عشائیے   کے دوران بھی سربراہوں کے درمیان عالمی موضوعات پر  بحث ہوتی رہی جس میں روس کو فوقیت حاصل رہی ۔

 شام میں مداخلت کے مسئلے پر روس کی مذمت کی گئی البتہ   پابندیاں عائد کرنے  کا   تذکرہ نہیں ہوا۔

 یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک   نے  بعد ازاں ایک   اخباری کانفرنس کے دوران روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  فضائی حدود کی خلاف ورزیاں ،سائبر حملوں   سمیت یورپ کی سیاسی  تبدیلیوں میں مداخلت   وہ تمام پہلو ہیں  جن سے  روس اور یورپی یونین تعلقات متاثر ہو رہےہیں۔

 پابندیوں کی مخالفت میں  پیش پیش اطالوی وزیراعظم  ماتیو رانزی    نے کہا کہ شام میں حالات بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے  مگر روس پر  اگر اقتصادی پابندیاں  عائد کی گئیں تو   یہ اس مسئلے کا حل نہیں ہوگا جو کہ  یورپ کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنے گا۔   



متعللقہ خبریں