یونان میں ہزاروں افراد کا حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ

یونان میں ہزاروں افراد  نے حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا ہے ۔

591665
یونان میں ہزاروں افراد کا حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرہ

 

 شدید مالی بحران کے شکار ملک یونان میں ہزاروں افراد  نے سنٹاگما چوک میں حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کیا ہے ۔

 دارالحکومت ایتھنز  میں  تقریباً سات ہزار افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے لیبر قانون میں تبدیلی کے منصوبوں کیخلاف احتجاج کیا ۔جدوجہد لیبر  محاذ کی اپیل پر جمع ہونے والے مظاہرین نے ریٹائرڈ افراد اور ملازمین کی تنخواہوںمیں کٹوتی  اور کم ترین اجرت میں اضافہ کرنے  کا مطالبہ کیا  ہے ۔

یونان میں حکومت اور بین الاقوامی قرض دہندگان اس ہفتے لیبر قانون میں تبدیلی اور کفایت شعاری کی پالیسی پر مذاکرات کریں گے۔ بین الاقوامی قرض دہندگان اجتماعی سودے کاری کے معاہدوں کی ساخت  میں تبدیلی اور ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کرنے میں آسانی پیدا  کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں