سوٹزر لینڈ: اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کرنے کی تجویز

اگر اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کیا جاتا ہے تو اس صورت میں دینی شخصیات کی تعلیم اور مالی معاونت  سوٹزر لینڈ کی طرف سے پورا کیا جائے گااور اس کام کو غیر ملکی یا پھر انتہا پسند حلقوں کے لئے نہیں چھوڑا جائے گا۔ کرسٹائن لیوراٹ

558179
سوٹزر لینڈ: اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کرنے کی تجویز

سوٹزر لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے چئیر مین کرسٹائن لیوراٹ  نے اسلام کو سرکاری دین کے طور پر تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

سوٹزر لینڈ کے روزنامہ سونٹیگز زیتنگ  کے لئے اپنے بیان میں لیوارٹ نے کہا ہے کہ اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کئے جانےا ور اس کے آئین میں جگہ پانے کے موضوع پر بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسلام کو سرکاری دین کے طور پر قبول کیا جاتا ہے تو اس صورت میں دینی شخصیات کی تعلیم اور مالی معاونت  سوٹزر لینڈ کی طرف سے پورا کیا جائے گااور اس کام کو غیر ملکی یا پھر انتہا پسند حلقوں کے لئے نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سوال پر کہ "کیا سوٹزر لینڈ کے لئے ایک آزاد اسلام ممکن ہے؟"بحث کی جا سکتی ہے۔

اس تجویز کو روزنامہ  20 منٹن نے بھی شائع کیا ہے۔اخبار نے اپنی خبر میں "کیا سوٹزر لینڈ میں اسلام سرکاری دین بن سکتا ہے؟ " کے سوال کے ساتھ ایک سروے کا آغاز کیا ہے۔



متعللقہ خبریں