فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ایک ٹرک کے ہجوم کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں80 افراد ہلاک 140 زخمی

کچھ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ٹرک کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی

529574
فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ایک ٹرک کے ہجوم کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں80 افراد ہلاک 140 زخمی

فرانس کے جنوبی شہر نیس میں ایک ٹرک کے ہجوم کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں 80 افرادہلاک 140 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بیسٹل ڈے کی تقریبات میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں تقریبا ایک درجن افراد کو سٹرک پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فرانس کے شہر نئیس میں جمعرات کی رات ’بیسل ڈے‘ کی خوشیاں منا کر واپس جانے والے لوگوں پر ایک ٹرک سے حملہ گیا گیا ہے۔

نئیس کے میئر نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی، اُنھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

فرانسیسی اہل کاروں نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے ’’یہ دانستہ‘‘ طور پر کیا گیا حملہ ہے۔

مقامی علاقے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں کیونکہ ’حملہ‘ ہوا ہے۔

کچھ اطلاعات کے مطابق پولیس اور ٹرک کے اندر بیٹھے ہوئے افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

نیس کے میئر کرسچیان استوری نے کہا ’ٹرک ڈرائیور نے بظاہر درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔‘ انھوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

فرانس کے شہر نئیس میں جمعرات کی رات ’بیسل ڈے‘ کی خوشیاں منا کر واپس جانے والے لوگوں پر ایک ٹرک سے حملہ گیا گیا ہے۔

نئیس کے میئر نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی، اُنھوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

فرانسیسی اہل کاروں نے کہا ہے کہ یوں لگتا ہے ’’یہ دانستہ‘‘ طور پر کیا گیا حملہ ہے۔

ٹیگز: #فرانس

متعللقہ خبریں