برطانیہ کی علیحدگی یونین پر اثر اندازنہیں ہوگی:اولاند

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند  نے کہا ہے کہ  برطانیہ  کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونا  یونین پر اثر انداز نہیں ہوگا

519593
برطانیہ کی علیحدگی یونین پر اثر اندازنہیں ہوگی:اولاند

فرانس کے صدر  فرانسواں  اولاند  نے  کہا ہے کہ  برطانیہ  کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونا   ہمارے لیے وقت کا ضیاں نہیں ہونا چاہیئے۔

  اولاند نے یہ بات جرمن چانسلر  انگیلا مرکل  اور اطالوی وزیراعظم  ماتیو رانزی  کے ساتھ  ایک مشترکہ اخباری کانفرنس  کے دوران کہی ۔

 فرانسیسی صدر نے  کہا کہ  برطانیہ کا یونین کو خیر باد کہنا  افسوس ناک ہے  اس کے باوجودہمیں برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام  کرنا چاہیئے۔

  اولاند نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ       یونین اپنی ذمہ داریوں کو  وقت ضائع کیے بغیر پورا کرے۔ برطانیہ  کا یونین سے نکلنا ہمارے لیے نقصان دہ نہیں ہوگا   لہذا اُسے چاہیئے کہ وہ  جلد از جلد   علیحدگی کےلیے رجوع کرے ،ہمیں برطانیہ کے سیاسی  فیصلے    کی قدر ہے  اور امید ہےکہ وہ بھی ہماری خواہشوں کا احترام کرے گا۔

 جرمن    چانسلر مرکل نے  کہا کہ   یونین سے ناطہ توڑنے والے ممالک کو یورپی  کونسل   سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے  لہذا برطانیہ   کی درخواست موصول ہونے تک   کسی پیش رفت کا   عمل میں  آنا   مشکل ہے۔

 اطالوی  وزیراعظم  ماتیو رانزی نے   بھی اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہمیں اب    یونین  کے مستقبل  کےلیے  ا پنے فرائض  ادا کرنے ہیں  تاکہ اس  اتحاد کو برقرار رکھا جا سکے ۔

 



متعللقہ خبریں