بریکزٹ: برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

یورپی رہنماوں نے بریکزٹ ریفرنڈم پر متنبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اگر نتیجہ یورپ کے خلاف نکلا تو اس کے دروازے برطانیہ پر ہمیشہ کے لیے بند ہو جائیں گے

516447
بریکزٹ: برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

برطانوی باشندے آج  اپنے مستقبل  کا ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔

 یورپی یونین میں رکنیت کے موضوع  ہونے والے  ریفرنڈم سے قبل  بعض ممالک نے   برطانیہ کے یونین میں  رہنے کے حق میں  جبکہ  بعض نے   اس فیصلے کے منفی پہلووں کو اجاگر  کرنے کی کوشش کی ۔

  فرانس کے صدر فرانسواں اولاند  نے  اس ریفرنڈم کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ کا     مشترکہ یورپی منڈی تک رسائی   حاص کرنا  اس فیصلے پر منحصر ہے ۔ اور اگر ریفرنڈم    کا نتیجہ  یورپی یونین کے حق میں نہیں نکلا تو برطانیہ اس کے نتائج  بھگتنےکے لئے تیار رہے ۔

یورپی  یونین   کمیشن کے صدر  یاں کلاڈ ینکر   نے کہا کہ برطانوی سیاست یہ  جان لے  کہ  اگر وہ یونین سے نکل گیا تو  اُس پر ہمارے دروازے ہمیشہ کےلیے بند ہو جائیں  گے۔

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانز اسٹولٹن برگ نے  بھی کہا کہ ایک  مضبوط  برطانیہ یورپ اور نیٹو کی  ضرورت ہے ۔

عالمی مالیاتی فنڈ   نے بھی کہا کہ  بریکزٹ   کا نتیجہ اگر یورپ کے خلاف نکلا تو اس کے تجارتی  اور صارفی تعلقات پر برا   اثر پڑے گا جو کہ برطانیہ کے اقتصادی  و مالیاتی استحکام کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 قابل توجہ بات تو یہ ہے کہ جرمن چانسلر مرکل نے  اس موضوع پر کسی قسم کا تبصرہ   نہیں کیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں