پیرس حملوں میں ملوث مجرمین کو فرانس کے حوالے کر دیا گیا
محمد ابرینی 9اپریل کو دارلحکومت کے علاقے انڈر لیح سے گرفتار کیا گیا تھ
508033
بیلجیم ، پیرس دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا شبہہ ہونے والے دو افراد کو فرانس کے حوالے کرے گا۔
بیلجین وفاقی اٹارنی جنرل ک ے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برسلز عدالت نے پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا شبہہ پائے جانے والے محمدبرینی اور محمد بقالی کو فرانس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محمد ابرینی 9اپریل کو دارلحکومت کے علاقے انڈر لیح سے گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیرس حملوں کے مرتکب صالح عبدالسلام کو فرانس کے سپرد کر دیا گیا تھا۔