جرمنی: نیونازیوں اور متضاد رائے کے حامیوں کا مظاہرہ

جرمنی کے شہر ڈورٹ منڈ میں 900 انتہائی دائین بازو کے نیونازیوں کی مارچ کے مقابل  مخالف رائے کے حامی 5 ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا

504417
جرمنی: نیونازیوں اور متضاد رائے کے حامیوں کا مظاہرہ

جرمنی کے شہر ڈورٹ منڈ میں 900 انتہائی دائین بازو کے نیونازیوں کی مارچ کے مقابل  مخالف رائے کے حامی 5 ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نیونازیوں نے حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

مظاہرین نے "مہاجرین کے بہاو کو روکیں" اور "جرمنی کا آنے والا دن" کی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

اس مظاہرے کے مقابل شہر میں مخالف فکر  کے حامل 5 ہزار افراد نے مظاہرہ کیا اور "نازی نکل جائیں " کے نعرے لگائے۔

مظاہروں میں تقریباً 5 ہزار پولیس اہلکاروں نے  ڈیوٹی دی  اور وقتاً فوقتاً بائیں بازو کے حامی گروپوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی  ہوتی رہی۔

ہاتھا پائی میں پھینکی جانے والی خالی بوتلوں کی وجہ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں