پولینڈ پر حملہ نیٹو پر تصور کیا جائے گا۔ اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانز اسٹولٹن برگ   نے   کہا کہ  پولینڈ،  بالٹک ممالک اور  دیگر ہمسایہ ممالک  میں  نیٹو کے فوجی  تعینات کیے جائیں گے

500774
پولینڈ پر حملہ نیٹو پر تصور کیا جائے گا۔ اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل  یانز اسٹولٹن برگ   نے   کہا کہ  پولینڈ،  بالٹک ممالک اور  دیگر ہمسایہ ممالک  میں  نیٹو کے فوجی  تعینات کیے جائیں گے۔پولش  صدر  آندرے  دودا  سے ملاقات کے بعد  ایک بیان میں  سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  وارسا میں  8 تا 9 جولائی کے درمیان ہونے والے نیٹو اجلاس  کے بعد خطے میں    موجود نیٹو کی  نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسٹولٹن برگ نے   کہا کہ  وارسا اجلاس کے بعد  پولینڈ کے خلاف  اگر کوئی  جارحیت ہوئی تو اسے نیٹو پر   حملہ تصور کیا جائے  گا البتہ  فوجی نفری میں اضافے کا فیصلہ  فی الحال  زیر غور ہے  جبکہ امریکہ بھی  نیٹو  کے ہمراہ   خطے میں  اپنے  فوجی دستے متعین  کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں