بحیرہ روم میں ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ،اقوام متحدہ

بحیرہ روم میں بدھ کے روز سے لیکر ابتک  ڈوب کر ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے ۔

500306
بحیرہ روم میں  ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ،اقوام متحدہ

 

 

بحیرہ روم میں بدھ کے روز سے لیکر ابتک  ڈوب کر ہلاک ہونے والے مہاجرین کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے ۔

 اقوام متحدہ کے مہاجرین کے کمشنر کے اعلان کیمطابق موسم گرما شروع ہونے کے بعد مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔کمیشن کے ترجمان ویلیم سپنڈلر نے کہا ہے کہ بدھ کے روز بحیرہ روم میں غرق ہونے والی کشتی میں 100 مہاجرین   سوار تھے  جبکہ جمعرات کے روز غرق ہونے والے جہاز میں 550  مہاجرین  موجود تھے  ۔ اطالوی پریس کیمطابق اس ہفتے 13 ہزار افراد کو سمندر سے بچایا گیا ہے، 65 افراد کی لاشیں ملی ہیں  اور سینکڑوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ان کے ہلاک ہو جانے پر تشویش لاحق ہے ۔  بلقان کے راستے یورپ جانے کے راستے بند ہو جانے کے بعد مہاجرین غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں  لیکن بحیرہ روم ان مہاجرین کے لیے موت کا مقام بن رہا ہے کیونکہ لیبیا سے کشتیوں کے ذریعے سفر کرنے والے مہاجرین اٹلی پہنچنے سے پہلے ہی کشتیوں کے الٹ جانے سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں