جرمن پارلیمان میں پناہ گزینوں کے حق میں قرارداد منظور

جرمن حکومت  نے ملک میں پناہ گزینوں کےمعاشرتی ہم آہنگی سے  مطابقت پیدا کرنے پر مبنی ایک  قرارداد قبول کرلی ہے

498101
جرمن پارلیمان میں پناہ گزینوں کے حق میں قرارداد منظور

جرمن حکومت  نے ملک میں پناہ گزینوں کےمعاشرتی ہم آہنگی سے  مطابقت پیدا کرنے پر مبنی ایک  قرارداد قبول کرلی ہے۔

 چانسلر انگیلا مرکل   نے   کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ قرارداد  سے پناہ گزینوں  کے جائز مطالبات پورے کرنے اور انہیں جرمن معاشرے سے ہم آہنگ کروانے  میں مدد  ملے گی ۔

 نائب چانسلر اور وزیر اقتصادی امور  سگمار گیبرئیل نے  کہا کہ  اس قرارداد کی منظوری سے  پناہ گزینوں   کو جرمن معیشت کی ترقی  میں ہاتھ بٹانے کے قابل بنایا جائے گا۔

 بتایا گیا ہےکہ پناہ گزینوں کو اس  قرارداد کی روشنی میں  ہفتے میں 15 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی اور جرمن زبان سیکھنے اور پانچ سالہ  قیام    کے بعد جرمنی میں  مستقل اقامت کا حق حاصل ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں