آئفل ٹاور ہوٹل میں بدل میں رہا ہے،تیاریاں مکمل

پیرس کے مشہور زمانہ آئفل ٹاور پر اگلے ماہ عارضی طور پر بنائے گئے کرائے کے فلیٹس میں رہائش ممکن ہو جائے گی

494981
آئفل ٹاور ہوٹل میں بدل میں رہا ہے،تیاریاں مکمل

پیرس کے مشہور زمانہ آئفل ٹاور پر اگلے ماہ عارضی طور پر بنائے گئے کرائے کے فلیٹس میں رہائش ممکن ہو جائے گی۔

 یہ سہولت صرف ایک ماہ کے لیے دستیاب ہو گی اور پہلے چار خوش قسمت کرائے داروں کا انتخاب قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔

پیرس کی پہچان آئفل ٹاور پر چھٹیوں کے دوران قیام اور شب بسری کی یہ سہولت صرف ایک مہینے کے لیے اور یورپی فٹ بال چیمپئن  شپ کے دوران پیش کی جائے گی۔

پیرس  کی علامت  آئفل ٹاور 300 میٹر بلند ہے جسے دیکھنے کے لیے ہر سال کروڑوں افراد فرانسیسی دارالحکومت کا رخ کرتے ہیں۔

 اس مینار کی تین منزلیں ہیں جن میں سے کرائے پر رہائش کی سہولت پہلی منزل پر پیش کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں