جرمنی  میں  تین فوٹو  گرافر رپورٹر پولیس کے ساتھ الجھنے کے الزام میں حراست میں

جرمنی   کی سب سے بڑی لیبر یونین  " ویردی"  کے تحت کام کرنے    والی جرمن    جرنلسٹ   یونین  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں فوٹو  گرافر رپورٹروں کوحراست میں لیے جانے کو ایک اسکینڈل قراردیتے ہوئے پولیس  کے خلاف کاروائی کرنے کے قانونی طریقہ کار پر غورکیاگیا

482351
جرمنی  میں  تین فوٹو  گرافر رپورٹر  پولیس کے ساتھ الجھنے کے الزام میں حراست میں

جرمنی  میں  تین فوٹو  گرافر رپورٹروں  کو پولیس کے ساتھ الجھنے کے الزام میں تھوڑی دیر کے لیے حراست میں  لے لیا گیا۔  

جرمنی   کی سب سے بڑی لیبر یونین  " ویردی"  کے تحت کام کرنے    والی جرمن    جرنلسٹ   یونین  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں فوٹو  گرافر رپورٹروں    کو حراست میں لیے جانے کو ایک اسکینڈل قرار دیتے ہوئے  پولیس  کے خلاف کاروائی کرنے کے قانونی طریقہ کار پر غور کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوٹو  گرافر رپورٹروں   میں سے دو  کو گیارہ گھنٹے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا  جبکہ ایک فوٹوگرافررپورٹر کو  پولیس اسٹیشن میں  حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تین فوٹو  گرافر رپورٹروں  کی جانب سے  پریس کا لیبل لگے ہونے کے  باو جود پولیس کی جانب سے الجھنے کی کوشش کی جاتی رہی اور پولیس   ان  کے خلاف  سخت الفاظ بھی استعمال کرتی رہی۔

علاقے کے پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں  پولیس کی جانب سے   بڑے پرُ امن طریقے سے پیش آنے لیکن  تین فوٹو  گرافر رپورٹروں   کی جانب سے سخت رویہ اختیار کرنے  اور ٹریفک  میں گڑ بڑ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں