برطانوی شہریوں کی اکثریت یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں
صدر باراک اوبا ما کے دورہ برطانیہ کے بعد پبلک سرویز میں علیحدگی اختیار کرنے کا دفاع کرنے والوں کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے
برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے حق میں ہونے والوں کی شرح میں حالیہ ایام میں اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔
پبلک سروے کے مطابق "یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے" کا کہنے والوں کا تناسب 46 فیصد جبکہ اس میں شامل رہنے کے حق میں ہونے والوں کا تناسب 44 فیصد ہے۔
یہ سروے امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ برطانیہ کے فورا ً بعد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوباما نے اس دورے کے دوران برطانیہ کے یورپی یونین کا رکن رہنے کی ضرورت کا دفاع کیا تھا۔
تا ہم رائے عامہ کے اس بیان پر کان نہ دھرنے کا مظاہرہ ہوا ہے، کیونکہ مذکورہ شرح میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔
یہ بھی واضح رہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے برطانوی شہری 23 جون کو ریفرنڈم کے ذریعے اپنی اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔