آج ملکہ برطانیہ کی 90ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

گزشتہ 63 برسوں سے برسر اقتدار ملکہ الزبتھ دوئم کی سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملکہ کے لیے دارالحکومت لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں توپوں سے سلامی دی جائے گی

475370
آج ملکہ برطانیہ کی 90ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی آج90 سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

گزشتہ 63 برسوں سے برسر اقتدار ملکہ الزبتھ دوئم کی سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ملکہ کے لیے دارالحکومت لندن سمیت ملک کے مختلف شہروں میں توپوں سے سلامی دی جائے گی۔

ملکہ اپنی 90 سالگرہ کے موقع پر 68 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ڈیوک آف ایڈن پرنس فلپ کے ہمراہ لندن سے باہر سرکاری رہائش گاہ ونڈسور محل کے قریب 6٫3 کلو میٹر طویل والکنگ پاتھ کا افتتاح کریں گی۔

ملکہ کی سالگرہ کا کیک ایک برطانوی مسلمان کیک میکر کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

نادیہ حسین نے ملک کی سالگرہ کے موقع پر ملکہ کے لیے خصوصی کیک تیار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں