پاناما لیکس:کیمرون کا سیاسی مستقبل خطرے میں

پاناما لیکس کے بعد برطانیہ کے ٹیکس دہندگان بہت غصے میں ہیں جس سے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے سرپرخطرے کی تلوار لٹک رہی ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کو حزب اختلاف کی جانب سے بھی تند و تیز سوالات کا سامنا ہے

469401
پاناما لیکس:کیمرون  کا سیاسی مستقبل خطرے میں

پاناما لیکس کے بعد برطانیہ کے ٹیکس دہندگان بہت غصے میں ہیں جس سے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے سرپرخطرے کی تلوار لٹک رہی ہے جب کہ برطانوی وزیراعظم کو حزب اختلاف کی جانب سے بھی تند و تیز سوالات کا سامنا ہے۔

اس معاملے پر قابو پانے کے لیے ڈیوڈ کیمرون آج تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان اور آف شورکمپنیوں کے ذریعہ ٹیکس چوری کے خلاف نئے قوانین سامنے لارہے ہیں۔

تفتیشی کمیٹی ،ڈیوڈ کیمرون کے والد کے آف شورمالی معاملات کی چھان بین کرے گی ۔

برطانوی وزیراعظم کافی جارحانہ انداز میں حزب اختلاف اورقوم کے سامنے کہہ چکے ہیں کہ10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے والد کی آف شورکمپنی میں موجود اپنے سارے حصص بیچ دیے تھے۔

ڈیوڈ کیمرون نے یہ وضاحت بھی دی کہ ان کے والد آئین کیمرون نے بلئیرمور ہولڈنگ کمپنی ٹیکس سے بچنے کیلئے قائم نہیں کی تھی۔



متعللقہ خبریں