برسلز حملوں کے مرتکب دہشت گردوں کا پتہ چلا لیا گیا

حملوں میں کم ازکم 34 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو گئے

456607
برسلز حملوں کے مرتکب دہشت گردوں کا پتہ چلا لیا گیا

یورپ کو پہلی بار داعش دہشت گردی کا دھچکہ لگا ہے۔

اعلان کیا گیا ہے بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں ہوائی اڈے میں خون کی ندیاں بہانے والے دہشت گرد خالد اور ابراھیم الا بقروئی تھے۔

وفاقی اٹارنی جنرل وان لیو کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے حملوں میں ملوث ایک مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے۔

اولین طور پر ہوائی اڈے پر اوپر تلے دو خود کش حملے کیے گئے، جس کے بعد فوراً بعد یورپی مال بیک میٹرو اسٹیشن کو ہدف بنایا گیا۔

ان حملوں میں کم ازکم 34 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حملوں کے بعد ہوائی اڈے سے مزید ایک خود کش بم جیکٹ برآمد ہوئی جسے تباہ کر دیا گیا۔

ان حملوں کے بعد ملک گیر انسداد دہشت گردی کاروائی شروع کی گئی ، جس دوران برسلز کے محلے شاربیک میں ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے کیلوں سے تقویت دیے گئے دھماکہ خیز مواد ، کیمیائی مادے اور داعش کا پرچم برآمد ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں