پیرس حملوں کا مرتکب مرکزی ملزم بیلجیئم سے گرفتار

ایک فلیٹ پر چھاپے کے دوران ملزم صاالح عبدالسلام کو حراست میں لے لیا گیا ہے

453928
پیرس حملوں کا مرتکب مرکزی ملزم  بیلجیئم سے گرفتار

اطلاع کے مطابق بیلجیم پولیس نے برسلز میں ایک کارروائی کرتے ہوئے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم پولیس نے گزشتہ روز ایک فلیٹ پر چھاپے کے دوران صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹ ملنے کے بعد اس کی تلاش کے کام میں تیزی لائی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ایک بار پھر مولن بیک کے علاقے میں خفیہ اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے مشکوک فلیٹ کو گھیرے میں لیتے ہوئے چھاپہ مارا اور صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص ہلاک اورایک فرار ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ صالح عبدالسلام اس آپریشن کے دوران زخمی ہوا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں