نیٹو کے بحری جہاز ترک۔یونان ساحلوں کی حفاظت کریں گے:اسٹولٹن برگ

ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئنمیں مہاجرین کی سرگرمیاں روکنے کےلیےنیٹو ممالک کے درمیان مفاہمت طے ہو گئی ہے

439740
نیٹو کے بحری جہاز ترک۔یونان ساحلوں کی حفاظت کریں گے:اسٹولٹن برگ

ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئنمیں مہاجرین کی سرگرمیاں روکنے کےلیےنیٹو ممالک کے درمیان مفاہمت طے ہو گئی ہے ۔

اس بات کا اعلان نیٹو کے سیکریٹری جنرل یانز اسٹولٹن برگ نے کیا ۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہمارے بحری جہازسمندر وں میں خطرات سے دوچار بے بس افراد کی مدد کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھیں گے۔ترکی سے آنے والے واپس ترکی بھجیں جائیں گےاور رکن ممالک عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کریں گے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی "فرنٹیکس" ترکی اور یونان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی جو کہ نیٹوکے جہازوں کا راستہ نہیں روکیں گے۔

علاوہ ازیں نیٹو کے یہ بحری جہاز عالمی پانیوں کے علاوہ ترکی اور یونان کے ساحلوں پر لنگر انداز ہو سکیں گے۔

اس بارے میں ترک محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیٹو کومکمل تعاون فراہم کیا جائے گاتاکہ کسی بڑے سانحےکو رونما ہونے سے بچایاجا سکے ۔

واضح رہے کہ اس اعلان کا فیصلہ دو ہفتے قبل ترکی ،یونان اور جرمنی کی درخواست پر کیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں