ترکی۔یورپی یونین اجلاس 7 مارچ کو ہوگا:ٹسک

یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین ۔ترکی اجلاس7 مارچ کو منعقد ہوگا

439156
ترکی۔یورپی یونین اجلاس 7 مارچ کو ہوگا:ٹسک

یورپی کونسل کے صدر ڈونالڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یورپی یونین ۔ترکی اجلاس7 مارچ کو منعقد ہوگا۔

یورپی پارلیمان سےخطاب کے دوران ٹسک نےکہا کہ مہاجرین کے مسئلےکے حل کےلیےترکی کے ساتھ ایک معاہدہ موجود ہےجس پر 7 مارچ کے اجلاس میں مزید بحث کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اس سے پیشتر یہ اجلاس 18 تا 19 فروری کے درمیان منعقد ہونا تھالیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ اجلاس اب 7 مارچ کو منعقد ہوگا۔

وزیراعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پیش رفت اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے جب یورپ ہماری رکنیت پر مبنی عنوانات پر بات چیت کرنے سمیت مہاجرین کے لیے مختص کردہ 3 بلین یورو کی رقم فراہم کرے گا۔

اس اجلاس میں جرمنی،آسٹریا،بلیجیئم،فن لینڈ،فرانس،ہالینڈ،سویڈن،لکسمبرگ،سلوانیہ ،پرتگال اور یونان شامل ہونگے۔



متعللقہ خبریں