یوکیرین کے بحران کے حل کی کوششیں

یوکیرین کے بحران کے حل کی کوششیں

437861
یوکیرین  کے بحران کے حل کی کوششیں

یوکیرین کے بحران کے مستقل حل کی تلاش کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ فرینک اشٹائن مائر اور ان کے فرانسیسی ہم منصب جین مارک ائرو نے یوکیرین میں وزیر اعظم آرسینی یاتسنیوک سے ملاقات کی۔

یوکیرین کےو زیر اعظم نے یورپی یونین کی ان کے ملک کی حمایت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہم روسی حملہ آور موقف کو محض یورپی یونین میں یکجہتی قائم کرتے ہی روک سکتے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکیرین میں پیدا ہونے والے بحران کے حل کا مقصد ہونے والے منسک معاہدہ طے پانے کے بعد 12 ماہ گزرنے کے باوجود اس پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔

جرمن اور فرانسیسی وزراء خارجہ نے یوکیرینی صدر پورو شینکو سے بھی ملاقات کی۔

جس دوران پوروشینکو نے یورپی وزراء کو روسی نواز علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فائر بندی کی خلاف ورزی اور ممنوع مسلح استعمال کیے جانے پر اپنی بے چینی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے خصوصی مشن کے مبصرین کو مقبوضہ تمام تر علاقوں میں داخلے اور روس ۔ یوکیرین سرحدوں کی نگرانی کی اجازت دی جانی چاہیے۔



متعللقہ خبریں