آسٹریا کے آلپر پہاڑوں پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک

آسٹریا کے آلپر پہاڑوں پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آسٹریا کے مشہور اسکیٹنگ مرکز تیرول میں برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیش ایا ہے

428502
آسٹریا کے آلپر پہاڑوں پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک

آسٹریا کے آلپر پہاڑوں پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسٹریا کے مشہور اسکیٹنگ مرکز تیرول میں برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیش ایا ہے۔

انسبرک شہر سے 30 کلو میٹر جنوب مشرقی علاقے واٹنر لیزوم میں پیش آنے والے اس حادثے میں 17 جمہوریہ چیک کھلاڑی برفانی تودے کے نیچے دب گئے جن میں سے پانچ کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دس کھلاڑی اپنے اپ کو بچانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ دو کھلاڑی زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے علاقے میں مزید برفانی تودے گرنے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ فرانس کے پہاڑی سلسلے آلپر میں گرنے والے برفانی تودے کی وجہ سے 6 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں