اقتدار کی ہوس میں نیتین یاہو خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں:فیدان

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ عالمی پیمانے پر  امن و استحکام کی کنجی عالمی قوانین کا احترام ہے البتہ نیتین یاہو اقتدار کی ہوس میں  پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں

2129213
اقتدار کی ہوس میں نیتین یاہو خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں:فیدان

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ نیتین یاہو اقتدار کی ہوس میں علاقے کو جنگ میں جھونک رہے ہیں۔

 فیدان نے قطر کے دورے کے دوران وزیراعظم  اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی  سےملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ  ہم نے  غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور خطے میں کشیدگی کے پھیلاو پر  خبردار کیا تھا،گزشتہ دنوں ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے اس کی تازہ مثال  ہیں  جس سے ظاہر ہے کہ  محاذ آرائی  کے بادل غیر علاقائی ممالک پر بھی منڈلانا شروع ہو گئے ہیں۔

 فیدان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے  ہم نے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں ،ملاقاتیں بھی کی ہیں جبکہ فریقین  سے تحمل مزاجی کا مطالبہ کیا گیا ہے ،علاقائی ممالک ہونے کے ناطے ہم اس بات کے حامی نہیں ہیں کہ یہ جنگ  خطے میں مزید پھیلے ۔

انہوں نے مزید کہا  کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان  یہ تناو ہمارے لیے  سبق آموز ثابت ہوا ہے ،عالمی حقوق کی پاسداری ہر ملک پر لازم ہے،عالمی پیمانے پر  امن و استحکام کی کنجی عالمی قوانین کا احترام ہے جبکہ میرے خیال میں  نیتین یاہو اقتدار کی ہوس میں  پورے خطے کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں،اس وقت ایران یا اسرائیل نہیں بلکہ غزہ کی عوام  مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔

 قطری وزیر خارجہ نے بھی غزہ کی صورتحال پر توجہ دلواتے ہوئے  کہا کہ انسانی المیے  کے خاتمے کےلیے ترکیہ کا کردار خطے میں نمایاں اہمیت کا حامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں