فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے خلاف امریکی پولیس کا رویہ نا قابلِ قبول ہے: عمر چیلک

چیلک نے کل پارٹی ہیڈکوارٹر میں اے کے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو بورڈ (MYK) کے اجلاس کے بعد ایک پریس بیان  جاری کیا ہے

2134096
فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے خلاف امریکی پولیس کا رویہ نا قابلِ قبول ہے: عمر چیلک

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق  پارٹی) کے ترجمان عمر چیلک نے فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے دوران امریکی  پولیس کی طرف سے کیے گئے تشدد پر  شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

چیلک نے کل پارٹی ہیڈکوارٹر میں اے کے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو بورڈ (MYK) کے اجلاس کے بعد ایک پریس بیان  جاری کیا ہے۔

عمر چیلک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  دنیا کے تمام اہم شہروں میں بہت ہی شریف اور باوقار لوگوں نے واضح طور پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے اور یہ کہ لوگ فلسطینی کاز کے لیے اس طرح سے کھڑے ہیں جو دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں سامنے آنے والے کچھ اقدامات میں جو کچھ نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کے رد عمل کا مقصد یقینی طور پر غزہ کے مسئلے پر انسانی موقف کو دبانا اور انسانیت اور ضمیر کی آواز پر ردعمل ظاہر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہاں، غزہ کے حق میں لوگوں کا رد عمل اور درست موقف دنیا کے جمہوری اور مغربی مفادات کے خلاف ہے۔

عمر چیلک  نے ایک فیکلٹی ممبر کی تصویر دکھائی جس کو زمین پر گھسیٹا گیا اور امریکہ میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کسی سورت بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان  ممبران کے طلباء غزہ پر ردعمل کا اظہار کررہے ہیں  اور  وہ اپنے طلباء کی حفاظت کررہے ہیں ، جبکہ انتظامیہ ان کے خلاف اخراج کی ایک منظم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ میرے خیال میں یہ تصاویر  پر پس پردہ ہتھکڑیوں کی علامت ہیں۔ ضمیر، اور نسل کشی کی مخالفت پر کی علامت ہیں۔

چیلک نے کہا کہ نتن یاہو کی نسل کشی کی ذہنیت نسل کشی کی پالیسی ہے جس سے اس وقت انسانیت کو خطرہ ہے۔ اس لیے ہم تہذیب، ضمیر اور انسانی وقار کے حق میں اپنا موقف برقرار رکھتے ہوئے غزہ کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا،  عمر چیلک  نے کہا کہ غزہ پر TRT اور Anadolu ایجنسی کی کوششوں نے ترکیہ کی آواز کو دنیا تک پہنچانے اور اس کی خبروں  کو درست طریقے سے بیان کرکے بہت اہم اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے  اس موقع پر صدارتی اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ اور TRT ڈائریکٹوریٹ  جنرل  کو کی جانب سے   TRT ہسپانوی کے قیام پر مبارکباد  پیش کی۔

 



متعللقہ خبریں