اسرائیل ۔ ایران تنازع کے حوالے ترک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے بات چیت

جن ممالک کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے، وہ تناؤ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انتہائی درست پیغامات دیں، حاقان فیدان

2127937
اسرائیل ۔ ایران تنازع کے حوالے ترک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے فون پر بات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق فیدان اور بلنکن نے اپنی فون کال میں اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب  سے کہا کہ ترکیہ خطے میں بحران کے بڑھنے اور پھیلنے کے امکان کے بارے میں تشویش رکھتا ہے ، ترکیہ نے غزہ میں بحران کے آغاز سے ہی "بار بار کہا ہے" کہ یہ بحران  کسی علاقائی جنگ کی ماہیت اختیار کر سکتا  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران  تنازعے کی جڑیں  غزہ میں جنگ  سے تعلق رکھتی ہیں، فوری طور پر (اس خطے میں) جنگ بندی کا اعلان کیا جانا چاہیے اور غزہ تک "بلاتعطل انسانی امداد" پہنچائی جانی  چاہیے، وگرنہ  یہ بحران  بڑھتے ہوئےجاری رہے گا۔

فیدان نے یہ بھی کہا کہ جن ممالک کا اسرائیل پر اثر و رسوخ ہے، وہ تناؤ کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انتہائی درست پیغامات دیں۔

ملاقات کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بلنکن نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں پر فیدان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران، بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے ملک کے عزم پر زور دیا۔

انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ فیدان کے علاوہ سعودی عرب، مصر، اردن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل اور ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے حق میں نہیں۔



متعللقہ خبریں