رکش ایئرلائنز (THY) اور پیگاسس ایئرلائنز کی ایران، اردن، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں منسوخ

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور پڑوسی ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ترکش ایئرلائنز (THY) اور پیگاسس ایئرلائنز کی ایران، اردن، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

2127391
رکش ایئرلائنز (THY) اور پیگاسس ایئرلائنز کی ایران، اردن، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں منسوخ

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور پڑوسی ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث ترکش ایئرلائنز (THY) اور پیگاسس ایئرلائنز کی ایران، اردن، عراق اور لبنان کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد لبنان، ایران، عراق اور اردن نے گزشتہ رات اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں۔

THY اور Pegasus نے باہمی طور پر ان ممالک کے لیے کل رات اور آج کی پروازوں کو منسوخ کر دیا جنہوں نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

خطے کی طرف پرواز کرنے والے طیاروں کو بھی واپس استنبول کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔

معلوم ہوا کہ THY کی استنبول-تہران، استنبول-اصفہان، استنبول-شیراز، استنبول-مشہد پروازیں، جو گزشتہ رات چلی تھیں، نے بھی روٹ تبدیل کر کے استنبول واپس آ  گئی ہیں ۔

THY کی کوالالمپور-استنبول پرواز کو بھی دبئی کی طرف موڑ دیا گیا ہے ۔

جبکہ AJet اور Pegasus ایئر لائنز کی ایران اور عراق جانے والی پروازیں جو استنبول صبیحہ گیوکچین  ہوائی اڈے سے روانہ ہو رہی تھیں منسوخ کر دی گئیں، ان ممالک کو جانے والے طیاروں کو Erzurum، Diyarbakır، Elazığ اور اردگرد کے ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا۔

دریں اثنا، عراق، اردن اور لبنان نے اپنی فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا، جسے انہوں نے اسرائیل پر ایران کے حملے کی وجہ سے گزشتہ رات تمام پروازوں کے لیے بند کر دیا تھا۔

اسرائیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی فضائی حدود، جو  ڈرونز حملوں کی وجہ سے 7 گھنٹے کے لیے بند کر دی گئی تھی، کو دوبارہ سول ایوی ایشن ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں