عالمی بینک اور ترکیہ کے درمیان تعاون جاری رہے گا : وزیر خزانہ  مہمت شمشیک

"کنٹری کوآپریشن فریم ورک پروگرام، جس میں ورلڈ بینک پہلے 3 سالوں میں ہمارے ملک کو 18 بلین ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کرے گا، اس پر بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے

2126858
عالمی بینک  اور ترکیہ کے درمیان تعاون  جاری رہے گا : وزیر خزانہ  مہمت شمشیک

وزیر خزانہ  مہمت شمشیک  نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ مضبوط تعاون کے دائرہ کار میں اگلے 5 سالہ مدت کے لیے مالیاتی تعاون کا پروگرام بنالیا گیا ہے۔

"کنٹری کوآپریشن فریم ورک پروگرام، جس میں ورلڈ بینک پہلے 3 سالوں میں ہمارے ملک کو 18 بلین ڈالر کی اضافی فنانسنگ فراہم کرے گا، اس پر بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

شمشیک نے عالمی بینک کے ساتھ تعاون کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ  حال ہی میں عالمی بینک سے 3 الگ الگ منصوبوں کے لیے 1.5 بلین ڈالر کی مالی اعانت حاصل کی گئی ہے،شمشیک  نے کہا کہ یہ وسیلہ ترکیہ کی توانائی کی فراہمی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کاروباروں کی سبز تبدیلی کے عمل کی حمایت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں