وزیراعظم کا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

2126383
وزیراعظم کا پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان  کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے صدرایردوان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس دورہ سے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتواں اجلاس بھی منعقد ہونے کے کی امکانات بھی روشن ہو جائیں گے ۔

 



متعللقہ خبریں