ترکیہ کی غزہ کو انسانی امداد کا سلسلہ قیام امن تک جاری رہے گا، صدر ایردوان

ترکیہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے جو امدادی سامان ہمارے پاس ہے وہ ہم خطےکو مسلسل بھیج رہے ہیں

2126284
ترکیہ  کی غزہ کو انسانی امداد کا سلسلہ قیام امن تک جاری رہے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے غزہ کے لیے 45 ہزار ٹن سے زائد انسانی امدادی سامان بھیجا۔

صدر ایردوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں ایردوان نے کہا، "ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے مشکل دنوں میں ان کے ساتھ ہیں،" ترکیہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہے جو امدادی سامان ہمارے پاس ہے وہ ہم خطےکو مسلسل بھیج رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان کی ترسیل  کی جا چکی ہے۔ ، جب تک غزہ میں خونریزی بند نہیں ہو جاتی اور ہمارے فلسطینی بھائی 1967 کی سرحدوں کے اندر  ایک آزاد فلسطینی ریاست کہ جس کا دارالحکومت مشرقی القدس   ہو کو  حاصل نہیں کر لیتے ہم اس وقت تک اپنا تعاون  جاری رکھیں گے ۔

صدر نے اپنے پیغام میں دہشت گردوں کے  خلاف کارروائیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

"ہم پی کے کے سے لیکر  فیتو   اور داعش تک  ہمارے اتحاد و یکجہتی ، ہمارے عوام اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔ ہم دہشت گردی کی  دلدل کو مکمل طور پر ختم کرنے کی حکمت عملی پر پر عزم طریقے سے  عمل پیرا ہیں۔



متعللقہ خبریں