اسرائیل کے مؤقف میں تبدیلیاں نہ آنے تک اس کے خلاف بعض اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ترک وزیر خارجہ

"یہ اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اسرائیل جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتا اور انسانی امداد کو بلا تعطل غزہ پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔"

2126213
اسرائیل کے مؤقف میں تبدیلیاں نہ آنے تک اس کے خلاف بعض اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا  ہےکہ ہم نے اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیدان نے وزارت خارجہ میں غزہ پر اسرائیل کے جاری حملوں اور غزہ کے لیے انسانی امداد کے حوالے سے بیان دیا۔

اسرائیل کی جانب سے اردن کے راستے غزہ کو فضائی امداد بھیجنے کی ترکیہ کی درخواست کو مسترد کرنے کے بارے میں وزیر خارجہ فیدان نے کہا کہ"اسرائیل کے پاس فاقہ کشی  سے مرنے والے غزہ کے لوگوں کو امداد پہنچانے کی ہماری کوشش کو روکنے کا کوئی عذر نہیں ہے۔ "اس صورتحال کے پیش نظر، ہم نے اسرائیل کے خلاف کئی نئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔"

فیدان نے نشاندہی کی کہ صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے منظور کیے گئے ان اقدامات کو بلا کسی تاخیر کے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں کی جانب سے عوام کو آگاہی کرائی جائیگی۔

"یہ اقدامات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اسرائیل جنگ بندی کا اعلان نہیں کرتا اور انسانی امداد کو بلا تعطل غزہ پہنچنے کی اجازت  نہیں دیتا۔"

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی  سمندری اور فضائی راستے سےروانہ کردہ انسانی امداد  42 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ اب تک غزہ کو سب سے زیادہ امداد بھیجنے والے 2 ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 9واں امدادی جہاز اس وقت راستے میں  ہے اور  کچھ مدت کے لیے اردن کے راستے پیراشوٹ کے ذریعے غزہ تک انسانی امداد پہنچائی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں