فلسطینیوں اور سچائی کا دفاع کرنے کا مطلب انسانی وقار کا دفاع ہے، فخرالدین آلتون

سرائیل نے غزہ پر 6 ماہ سے جاری اپنے حملوں میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس علاقے کو صحت مند انسانی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی

2126090
فلسطینیوں اور سچائی کا دفاع کرنے کا مطلب انسانی وقار کا دفاع ہے، فخرالدین آلتون

صدارتی  محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے کہا کہ فلسطینیوں اور سچائی کا دفاع کرنے کا مطلب انسانی وقار کا دفاع ہے۔

"ترکیہ-متحدہ برطانیہ  تعلقات پینل" کا اہتمام ایوان صدر نے لندن میں ترک سفارت خانے میں کیا ۔

بہت سے ماہرین تعلیم، تھنک ٹینک کے نمائندوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات نے پینل میں شرکت کی۔

ڈائریکٹراطلاعات آلتون نے بھی پینل کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ شرکاء سے خطاب کیا۔

آلتون نے فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر 6 ماہ سے جاری اپنے حملوں میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس علاقے کو صحت مند انسانی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی۔

اسرائیل کی طرف سے اپنے وحشیانہ حملوں کو چھپانے کے لیے منظم غلط معلومات کی مہموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، التون نے کہا کہ ہم  ان غلط معلومات  اور  جھوٹ کے پلندوں کے خلاف نبرد آزما  ہیں۔

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے غلط معلومات پھیلا کر فلسطینیوں اور سچائی دونوں دونوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "فلسطینیوں اور سچائی کا دفاع، ایک لحاظ سے، انسانی وقار کا دفاع کرنا ہے۔ ترکیہ علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص فلسطین پر برطانیہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے  تیار  ہے۔



متعللقہ خبریں