ترک ہلالِ احمر کی امداد جاری

ترکیہ، غزہ کو سب سے زیادہ امداد پہنچانے والا دوسرا ملک ہے اور مسلسل غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

2125723
ترک ہلالِ احمر کی امداد جاری

ترکیہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترکیہ، غزہ کو سب سے زیادہ امداد پہنچانے والا دوسرا ملک ہے اور مسلسل غزہ کے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک ہلال احمر ایک اور انسانی امدادی جہاز غزہ بھیج رہا ہے۔

ترک ہلال احمر کی صدر فاطمہ میریچ  یلماز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر " نئے امدادی جہاز کے کی غزہ  جلد آمد"  کے ساتھ ویڈیو شئیر کی ہے۔

یلماز نے کہا ہے  کہ امدادی جہاز پر سامان کی لوڈنگ شروع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی طرف سے بھیجے گئے امدادی پارسل بھی غزہ کے لوگوں کو پہنچائے  جا رہے ہیں۔

ترک ہلال احمر نے ریناد نامی فلسطینی لڑکی جسے خوراک کا پارسل ہوا اس کی  خوشی  کو  ویڈیو میں  شئیر کیا  ہے۔

ویڈیو میں ریناد نے ایک ایک کر کے ڈبے میں کھانے پینے کی اشیاء گنیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں