صدر ایردوان کی صدر زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

2125700
صدر ایردوان کی صدر زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

صدر کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدر ایردوان نے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ  جلد ہی  منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس سے مثالی دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں جانیں گنوانے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے صدر  زرداری کو  شب برات اور آئندہ عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔



متعللقہ خبریں