کل ترکیہ بھرمیں شب قدر کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مسلم امہ  کے لیے اہم ترین راتوں میں شمار ہونے والی شب قدر کو غازی این تپ ملت جامع مسجد میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا

2125523
کل ترکیہ بھرمیں شب قدر کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا
gaziantep kadir gecesi.jpg

قرآن کریم  کا نزول شروع ہونے والی شب قدر کو  ترکیہ بھر میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

مسلم امہ  کے لیے اہم ترین راتوں میں شمار ہونے والی شب قدر کو غازی این تپ ملت جامع مسجد میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔

ترکیہ کی دوسری بڑی مسجد جس کی گنجائش 34 ہزار  ہے  میں نمازیوں کی ایک کثیر تعداد نے  عبادت کی۔

قہرامان مراش کی  عبدالحمید خان مسجد میں 30 ہزار لوگ شب برات کے لیے یکجا ہوئے۔

ماردن مرکز اور اضلاع کی مساجد میں تلاوتِ قرآن پاک کے بعد دعائیں  مانگی  گئیں۔

انطالیہ میں "شب قدر" کی مناسبت سے منعقدہ روایتی افطاری میں تقریباً پانچ ہزار افراد نے شرکت کی۔

مُش شہر میں   منعقدہ خصوصی  پروگرام میں عوام نے  گہری  دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔



متعللقہ خبریں