ترکیہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا

دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام کرداروں کا دہشت گردی کے ساتھ رابطہ فوری طور پر اور مستقل شکل میں منقطع کرنا ضروری ہے: قومی سلامتی کمیٹی

2125012
ترکیہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا

ترکیہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام کرداروں کا دہشت گردی کے ساتھ رابطہ فوری طور پر اور مستقل شکل میں منقطع کرنا ضروری ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں اور  صدارتی سوشل کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اختتامی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے علاقے کے مستقبل میں دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں کو کسی بھی صورت جگہ نہیں دی جائے گی۔ ہم دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-PYD/YPG کی طرف سے، ہمارے یورپ میں  مقیم شہریوں اور نمائندہ دفاتر کو ہدف بنا کر کئے گئے، حملوں پر بغور  نگاہ رکھے ہوئے  ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام کرداروں کا دہشت گردی کے ساتھ رابطہ بلا تاخیر اور مستقل شکل میں منقطع کرنا ضروری ہے"۔

اعلامیے میں بین الاقوامی برادری  سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ غزّہ کے عوام اور امدادی تنظیموں  پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور پائیدار امن  کی یقین دہانی کی کوششوں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔



متعللقہ خبریں