ترک ہلالِ احمر کی عراق کے لیے امداد

ترک ہلال احمر عراقی وفد کے نائب سربراہ، ایراےْ آق قایا  نے  ترک ہلال احمر کے اربیل کیمپس میں فراہم کردہ خوراک کی امداد کے حوالے سے کہا ہے کہ آج، ہم نے 300 خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم کیے ہیں

2123311
ترک ہلالِ احمر کی عراق کے لیے امداد

رمضان امداد کے دائرہ کار میں، ترکیہ نے عراق کے اربیل میں ضرورت مند 300 خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔

ترک ہلال احمر عراقی وفد کے نائب سربراہ، ایراےْ آق قایا  نے  ترک ہلال احمر کے اربیل کیمپس میں فراہم کردہ خوراک کی امداد کے حوالے سے کہا ہے کہ آج، ہم نے 300 خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم کیے ہیں۔ ہم مذہب، زبان یا نسل سے قطع نظر ضرورت مند خاندانوں میں کھانے کے پارسل تقسیم   کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا  کہ وہ اسی کیمپس میں روزانہ 2,500 روٹیاں تیار کرتے ہیں، آق قایا  نے کہا کہ انہوں نے انہیں اربیل کے بہرکہ پناہ گزین کیمپ میں ضرورت مند عراقی خاندانوں میں تقسیم کیا۔

آق قایا  نے مزید کہا کہ انہوں نے اربیل میں ترک ہلال احمر کے Şevkat بوتیک پروجیکٹ کے ساتھ ضرورت مند خاندانوں میں عطیہ دہندگان سے کپڑے بھی تقسیم کیے ہیں۔

ترک ہلال احمر نے پورے رمضان میں عراق کے 5 ہزار خاندانوں کو خوراک کی امداد جاری رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔



متعللقہ خبریں