کل (اتوار) ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں

انتخابات میں 61 ملین 4 لاکھ 41 ہزار  رائے دہندگان  حصہ لیں گے،  جن میں 34 سیاسی جماعتوں کے امیدواران اور آزاد امیدوار مدمقابل  آئیں  گے

2122433
کل (اتوار) ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں

ترکیہ میں کل  بلدیاتی انتخابات  منعقد ہو رہے ہیں ۔

انتخابات میں 61 ملین 4 لاکھ 41 ہزار  رائے دہندگان  حصہ لیں گے،  جن میں 34 سیاسی جماعتوں کے امیدواران اور آزاد امیدوار مدمقابل  آئیں  گے۔

ملک بھر میں 2 لاکھ 6 ہزار  سے زیادہ  زائد بیلٹ بکس  رکھے جائینگے۔

بلدیاتی انتخابات میں؛ 30 میٹروپولیٹن شہروں، 51 صوبوں، 973 اضلاع اور 390 قصبوں کے میئرز اور 50 ہزار 336  کونسلروں کا انتخاب ہو گا۔

صوبائی جنرل کونسل اور میونسپل کونسل کی رکنیت کا انتخاب بھی کیا جائیگا۔

موسمی حالات اور غروب آفتاب کے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی الیکشن کمیشن  نے 32 مشرقی صوبوں میں ووٹنگ کے عمل کو  ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا ہے۔

اس تناظر میں، 32 صوبوں میں رائے دہی کا عمل  ترکیہ کے مقامی  وقت کے مطابق صبح  7.00 بجے شروع ہو کر سہ پہر 4 بجے  اور 16.00 بجے ختم ہوگا۔

ان صوبوں  کے علاوہ کے دیگر مقامات پر ووٹنگ کے اوقات صبح  8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں  گے۔

 



متعللقہ خبریں