"ہم نظریاتی فرق کے ساتھ  ساڑھے آٹھ کروڑ پر مشتمل  ایک بڑا  کنبہ ہیں، ترک صدر

ہم اپنے اتحاد و یکجہتی کو جتنا مضبوط رکھیں گے، اتنا زیادہ ہی اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کی طرف دیکھ سکتے ہیں

2121926
"ہم نظریاتی فرق کے ساتھ  ساڑھے آٹھ کروڑ پر مشتمل  ایک بڑا  کنبہ ہیں، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ :

"ہم نظریاتی فرق کے ساتھ  ساڑھے آٹھ کروڑ پر مشتمل  ایک بڑا  کنبہ ہیں۔ جیسا کہ ہم نے اپنے انتخابی نغمے میں پیغام دیا  ہے: ہم سب ایک ہی باغ کے گلاب ہیں، ایک ہی پہاڑ کی باد ہیں۔ ہم اس اتحاد کو جتنا مضبوط رکھیں گے، اتنا زیادہ ہی اعتماد کے ساتھ اپنے مستقبل کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔

ہمارے سیاسی خیالات، پسندیدہ سیاسی جماعتیں، ہماری اصلیت، مزاج اور طرز زندگی مختلف ہو سکتے ہیں۔ لیکن ترکیہ ہمارا مشترکہ وطن،  آشیانہ اور  سہارا  ہے۔ قومی ارادے کا مظاہرہ کرنے والے بیلٹ بکس  ہم سب ساڑھے 8 کروڑ عوام کی عزت  و وقار کے سپرد ہیں۔

ہم انتخابات میں حق رائے دہی استعمال  کر کے  اور اپنے  ووٹ کی حفاظت کر کے ہماری  جمہوریت کی  ذمہ داریوں کو  پورا کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ 31 مارچ کے انتخابات ہمارے ملک اور ہماری قوم کے لیے  خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت  ہوں گے۔



متعللقہ خبریں