ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ جنگی مشقیں، دفاعی صنعت وغیر میں تعاون کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، وزارت دفاع

اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں اسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور شہریوں کو بلا تفریق  نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں

2120804
ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ جنگی مشقیں، دفاعی صنعت وغیر میں تعاون کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، وزارت دفاع

ترک وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تربیت، مشقیں اور دفاعی صنعت میں وغیرہ میں کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی میں اسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور شہریوں کو بلا تفریق  نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہمیشہ فلسطین کے شانہ بشانہ ہونے والے جمہوریہ ترکیہ کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ایسی سرگرمی انجام دے یا اس میں ملوث ہو جس سے فلسطینیوں کو نقصان پہنچے۔ اس تناظر میں، وزارت قومی دفاع کی اسرائیل کے ساتھ بشمول فوجی تربیت، مشقیں اور دفاعی صنعت میں تعاون جیسا کوئی پروگرام زیر ِ بحث نہیں۔"



متعللقہ خبریں