اسرائیل اپنے مظالم کے ساتھ اکیلا رہ گیا ہے، ترک وزیر خارجہ

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی قوم کے لیے دن رات محنت و مشقت کی ہے، ہم قومی  سطح پر ایک شاندار دور  میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ  ترکیہ  کی صدی بھی ہے

2120911
اسرائیل اپنے مظالم کے ساتھ اکیلا رہ گیا ہے، ترک وزیر خارجہ

غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کردہ مسودہ قرارداد کے بارے میں وزیر خارجہ حاقان  فیدان نے کہا کہ "اسرائیل اپنی جارحیت  کے ساتھ تنہا رہ گیا ہے"۔

حاقان فیدان نے صوبہ  ادانہ میں ایک  افطار پارٹی  میں شرکت کی۔

اس دوران  اپنی تقریر میں فیدان نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی قوم کے لیے دن رات محنت و مشقت کی ہے، ہم قومی  سطح پر ایک شاندار دور  میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ  ترکیہ  کی صدی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ " اب ترکیہ ہر میدان اور ہر اجلاس میں شامل  ہوتا ہے ۔"

دفاعی صنعت میں مقامی اور قومی حصے کی شرح کو 80 فیصد تک بڑھانے کی وضاحت  کرتے ہوئے فیدان نے کہا، "مضبوط سیاسی عزم اور فروغ پانے والے قومی ذرائع اور صلاحیتوں کی بدولت  ہم نے ملک میں تمام دہشت گرد تنظیموں کی کمر توڑ دی ہے۔  ہم نے شام اور عراق میں دہشت گرد راہداری  قائم کرنے کا  موقع نہیں دیا اور نہ ہی دیں گے، چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔"

انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا ایک پیچیدہ اور مشکل دور  سے گزر رہی ہے۔

"آج، ہر قسم کے کٹھن حالات کے باوجود، ہم ایک طرف یوکرین، غزہ، جنوبی قفقاز، عراق، لیبیا اور بلقان میں امن کے لیے کوشاں ہیں اور دوسری طرف ہم اپنی بقا، ہم  طبقوں اور مسلمان  بھائیوں  کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ  کارروائیاں  کر رہے ہیں۔"

فلسطینی دعوے کی  بھر پور  حمایت کرنے کی توضیح کرتے ہوئے وزیر فیدان نے کہا کہ"ہم نے جو بین الاقوامی دباؤ ڈالا ہے اس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ جنگ بندی اور فوری انسانی امداد کا مطالبہ کرنے والا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حتمی فیصلہ اس کا مظہر تھا۔ اس بار امریکہ بھی  اس  بل کی منظوری کو نہیں روک سکا۔ اسرائیل تنہا رہ گیا ہے۔  ہم، غزہ میں ہونے والے مظالم  اور تنازعہ کے خاتمے اور ریاست فلسطین کے اپنے پاوں پر کھڑے ہونے والے  کسی  منصفانہ امن کے قیام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی آواز و  سانس بنے  رہیں گے۔



متعللقہ خبریں